نویں سے بارہویں تک کلاسیں 19 اپریل سے شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) حکومت نے نویں سے بارہویں تک کلاسیں 19 اپریل سے شروع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں پریپ سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی ادارے 28 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) نے نویں سے بارہویں جماعت تک کورونا ایس او پیز کے ساتھ 19 اپریل سے تعلیمی سلسلہ جاری کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق پانچویں اور آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانات 18 مئی سے شروع ہوں گے ۔ پہلی سے چوتھی، چھٹی اور ساتویں جماعت کے امتحانات یکم جون سے شروع ہوں گے جس کا فیڈرل ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے الگ نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا تاہم تاریخ میں تبدیلی بھی کی جاسکتی ہے ، تمام سکولوں اور کالجز کی ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی تاہم ایس او پیز اور صفائی کا خیال رکھا جائے ۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر