لاہور (نیشنل ٹائمز)معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے 17سالہ کینسر کے مریض لڑکے کی ملاقات کی خواہش پوری کر دی ،ہیموفیلیا کے مرض میں مبتلا شاہزیب انور کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی شدید خواہش تھی جسے میک اے وش نامی فاو نڈیشن نے پورا کر دیا ، شاہزیب نے مولانا طارق جمیل کیساتھ وقت گزارا ، مولانا طارق جمیل نے شاہزیب سے اس کی مزاج پرسی کی اور جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی اور ایک تحفہ بھی دیا۔میک اے وش نامی فاو نڈیشن انتہائی نوعیت کے امراض کا شکار افراد کی خواہش پوری کرنے کی کوشش کرتی ہے ۔ فاو نڈیشن نے کینسر کے مرض میں مبتلا ایک 17سالہ لڑکے شاہزیب انور کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی خواہش پوری کر دی ۔اس موقع پر نوجوان نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی ۔شاہزیب نے مولانا طارق جمیل کیساتھ میک اے وش فاو نڈیشن کا بھی شکریہ ادا کیا جس کے باعث اس کی خواہش پوری ہوئی ۔
مولانا طارق جمیل نے کینسر کے مریض لڑکے کی ملاقات کی خواہش پوری کر دی



