رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کی سخت نگرانی کی جائے، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت دی کہ رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کی سخت نگرانی کی جائے۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت رمضان المبارک کے پیش نظر اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزراء محمد حماد اظہر، سید فخر امام، عمر ایوب خان، معاونین خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ڈاکٹر شہباز گل، متعلقہ وزارتوں کے سیکریٹریز، چیئرمین ایف بی آر، چیف کمشنر اسلام آباد اور مینیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلٹی اسٹوری کارپوریشن شریک ہوئے جب کہ ویڈیو لنک سے صوبائی چیف سیکریٹری صاحبان شریک ہوئے۔مینیجنگ ڈائریکٹر یوٹیلیٹی اسٹوری کارپوریشن نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ 20کلو آٹے کا تھیلا 800روپے، چینی 68 روپے فی کلو اور گھی 170 روپے فی کلو پر ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر دستیاب ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کے اس وقت یوٹیلیٹی اسٹورز سے یومیہ 2600 ٹن آٹا، 2000 ٹن چینی اور 1200 ٹن گھی فروخت ہو رہا ہے۔ چیف کمشنر اسلام آباد نے آگاہ کیا کہ اسلام آباد میں متعدد مقامات پر سستے بازار قائم کیے گئے ہیں جن میں اشیاء ضروریہ کم قیمتوں پر دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ کورونا وبا ء کے پیش نظر موبائل وین کے ذریعے بھی اشیاء ضروریہ دستیاب ہوں گی۔چیف سیکریٹریز پنجاب اور خیبر پختونخوا نے آگاہ کیا کہ چینی اور آٹے کی وافر مقدار میں دستیابی اور مقرر شدہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا جب کہ وزیر توانائی عمر ایوب خان نے بتایا کہ سحری اور افطار کے اوقات میں کوئی غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کی سخت نگرانی کی جائے تاکہ غریب طبقے کو کسی مشکل کا سامنا نا ہو، رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانونی کارروائی کو جاری رکھا جائے۔ وزیرِ اعظم نے یہ بھی ہدایت دی کہ رمضان بازاروں میں کورونا وباء سے متعلقہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جائے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر