نیب کا روس کی ویکسین سپتنک کی قیمت مقرر کرنے سے کوئی تعلق نہیں، نیب اعلامیہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قومی احتساب بیورو نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام ’’نقطہ نظر‘‘میں 12 اپریل 2021ء کو مجیب الرحمن شامی کے ریمارکس ’’کورونا کی دوا آ رہی ہے، سپتنک کا جھگڑا پڑا ہوا ہے، قیمت کیسے مقرر کی جائے کیونکہ نیب کا دخل ہو گا‘‘کو بے بنیاد و من گھڑت اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ نیب کا روس کی ویکسین سپتنک کی قیمت مقرر کرنے سے کوئی تعلق نہیں۔ نیب کو ذمہ دار قرار دینا تجزیہ نگار کی جہاں حقائق سے لاعلمی ہے وہاں قانون کے مطابق نیب کا موقف لئے بغیر یکطرفہ طور پر نیب خصوصاً نیب کے معزز عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کے بارے میں جاری گمراہ کن پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے۔ نیب نے مجیب الرحمن کی طرف سے نیب کے بارے میں حقائق کے منافی پروپیگنڈا کرنے، نیب کی ساکھ کو متاثر کرنے اور نیب کے زیر سماعت مقدمات کے بارے میں حقائق کو مسخ کرنے کی بناء پر ان کو قانون کے مطابق لیگل نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ نیب ہمیشہ قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دینے پر یقین رکھتا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر