وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا برلن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا برلن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ۔سفارت خانے پہنچنے پر جرمنی میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل اور سفارتخانے کے عملے نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔وزیر خارجہ نے قونصلر سیکشن سمیت سفارت خانے کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا اور پاکستانی کمیونٹی کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ جرمن میں مقیم ایک لاکھ سے زائد پاکستانی، مختلف شعبہ جات میں گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل ہماری حکومت کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے۔ وزیرخارجہ نے کرونا وبا کے دوران پاکستانی کمیونٹی کا خصوصی خیال رکھنے پر سفیر محترم اور سفارتخانے کے تمام عملے کو شاباش دی۔میونخ میں جلد نیا قونصل خانہ کھولنے جا رہے ہیں تاکہ جرمنی کے ساتھ دو طرفہ اقتصادی روابط کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔جرمنی کے ساتھ دو طرفہ اقتصادی روابط بڑھانے کے بہت سے مواقع موجود ہیں ۔ وزیر خارجہ نے جرمن میں مقیم پاکستانیوں کے دیرینہ مطالبے پر سفارت خانے میں کھولے گئے دفتر “عرضی نویسی” کا افتتاح کیا ۔وزیر خارجہ نے سفارت خانے میں قائم کیے گئے “۔فٹ بال کارنر” کا بھی افتتاح کیایہ امر قابل مسرت ہے کہ جرمنی میں ہر سال پانچ کروڑ فٹبال پاکستان سے درآمد کیے جاتے ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ معاشی سفارت کاری کے بہترین نتائج برآمد ہو رہے ہیںجرمنی کے ساتھ معاشی تعلقات میں نئے باب کا اضافہ،ہماری معاشی سفارتی مہم کے مثبت ثمرات کا عملی ثبوت ہے ۔وزیر خارجہ نے سفارتی عملے سے خطاب کیا اور انہیں اہم ہدایات دیں۔وزیر خارجہ نے سفارت خانے میں رکھی “وزٹرز بک” میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔



  تازہ ترین   
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 کامیاب آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک
جنگ ختم کرنے کو تیار، ضمانت دی جائے تنازع دوبارہ شروع نہیں ہوگا: ایرانی صدر
آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر