رمضان المبارک میں صدقہ فطر وفدیہ صوم کا اعلان کردیا گیا

لاہور (نیشنل ٹائمز) رمضان المبارک میں صدقہ فطر وفدیہ صوم کا اعلان کردیا گیا ہے، گندم کے حساب سے فطرانہ اور فدیہ صوم 120 روپے فی کس ہوگا۔ جان بوجھ کرروزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا ہے یا 60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا لازمی ہے۔اہلسنت مکتبہ فکر کے مطابق اس سال صدقہ فطر و فدیہ صوم گندم کے حساب سے 120 روپے فی کس ہے۔ اسی طرح جو استعمال کرنیوالوں کو 300 روپے، کھجور کے حساب سے 800 روپے، کشمش کے حساب سے 1600 روپے اور منقہ کے حساب سے 3 ہزار روپے ہوگا۔30 روزوں کا فدیہ بالترتیب گندم کے حساب سے 3600 روپے، جو کے مطابق 9 ہزار روپے، کھجورکے حساب سے 24 ہزار روپے، کشمش کے حساب سے 48 ہزار روپے اورمنقہ کے حساب سے 90 ہزار روپے اداکرنا ہوگا۔جامعہ نعیمیہ کے مہتمم ڈاکٹرراغب نعیمی نے بتایا کہ جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا یاپھر60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے۔ 60 مساکین کے کفارہ صوم رقم گندم کے حساب سے 7200 روپے ہے۔ جو کے حساب سے 18 ہزار، کھجورکے حساب سے 48 ہزار،کشمش کے حساب سے 96 ہزار روپے ہے۔علما کرام کا کہنا ہے پنجاب کے علاوہ دیگرصوبوں میں رہنے والے متعلقہ اجناس کی قیمت کی مناسبت سے صدقہ فطر اورفدیہ صوم ادا کریں۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر