جہانگیر ترین سے ملکی و غیر ملکی جائیدادوں اور مشینری کی خریداری کا ریکارڈ طلب

لاہور(نیشنل ٹائمز) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے جہانگیر ترین سے ان کے فارم کی زمینوں ، مشینری اور بیرون ملک جائیدادوں سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا۔ ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کو نوٹس بھجوایا ہے جس میں جہانگیر ترین سے 8 سوال پوچھے گئے ہیں، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ان سوالات کے جواب اگست 2020 سے مانگے جارہے ہیں۔ جہانگیر خان ترین نے جمعے کے دن بھی ان سوالات کے جوابات دینے کا وعدہ کیا تھا۔ جہانگیر ترین 13 اپریل کو جواب لے کر خود حاضر ہوں یا پھر وہ کمپنی سیکریٹری کے ذریعے بھی جواب جمع کروا سکتے ہیں۔ایف آئی اے کی جانب سے کہاگیا ہے کہ جہانگیر ترین ’جے کے فارمز‘ کی تمام مشینری کی خریداری کی اصل رسیدیں اور فارم کی 35 ہزار ایکڑ کے رقبے کے ثبوت جمع کروائیں، اس حوالے سے بینک کی رپورٹ جمع کروائیں، اس کے علاوہ مشینری اور 35 ہزار ایکڑ رقبے کی تخمینہ رپورٹ جمع کروائیں اور برطانیہ میں خریدی گئی جائیدادوں کی منی ٹریل بھی دیں۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر