کار گہری کھائی میں گرنے کے باعث بچے سمیت 6 افراد جاں بحق

مظفر آباد(نیشل ٹائمز) نکیال روڈ پر کار گہری کھائی میں گرنے کے باعث بچے سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کوٹلی نکیال روڈ پر کار گہری کھائی میں گرگئی، جس کے باعث کار میں سوار 6 افراد جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیئے گئے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ کار نکیال کے علاقے موہڑہ نارہ سے کوٹلی آ رہی تھی، اور اس میں 8 افراد سوار تھے، کار راستے میں حادثے کا شکار ہوکر 500 فٹ گہری کھائی میں جا گری، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں اور مقامی افراد نے آپریشن شروع کردیا، تاہم ایک بچے سمیت 4 افراد دم توڑ چکے تھے، 4 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جب کہ دو افراد کی حالت بھی تشویشناک ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر