ڈسکہ میں تحریک انصاف کا مقابلہ جرائم پیشہ گروپس اور ریٹرننگ آفیسر سے بھی تھا

سیالکوٹ(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ڈسکہ میں تحریک انصاف کا مقابلہ جرائم پیشہ گروپس اور ریٹرننگ آفیسر سے بھی تھا۔اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ (ن) لیگ کی وفاداریوں کے بندھن میں بندھے آر او ڈسکہ منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کی بھرپور معاونت کرتے ہوئے (ن) لیگ کو الیکشن جتوانے میں بالآخر کامیاب ہوئے۔ اسجد ملہی اور تحریک انصاف کے ورکرز کو (ن) لیگی گاڈ فادرز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ ڈسکہ میں تحریک انصاف کا مقابلہ جرائم پیشہ گروپس کے علاوہ آر او ڈسکہ کے ساتھ بھی تھا۔ حکومتی پریشر سے پاک انتخابات کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔ تمام تر انتظامی اختیارات کے باوجود پنجاب حکومت نےالیکشن میں کسی قسم کی مداخلت نہ کرکے اداروں کو آزاد اور خودمختار بنانے کی اعلی مثال قائم کی۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر