شہباز شریف اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سینیٹ انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے۔خواجہ آصف کو بھی اسلام آباد پہنچا دیا گیا۔ ن لیگ کے ارکانِ اسمبلی صبح گیارہ بجے شہباز شریف کی قیادت میں سینیٹ کا ووٹ کاسٹ کرنے قومی اسمبلی ہال پہنچيں گے۔ادھر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کامیاب ہوں گے۔ ملکی سیاست کو نیا رخ ملے گا۔واضح رہے کہ سینیٹ کی 37 نشستوں پر انتخاب آج ہوگا۔ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ کا عمل صبح 9 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ اسلام آباد کی دو، خیبر پختونخوا کی 12، سندھ کی 11 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جبکہ پنجاب کی تمام گیارہ نشستوں پر امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیصوبوں کی نشستوں پر ارکانِ صوبائی اسمبلی اور اسلام آباد کی نشستوں پر ارکانِ قومی اسمبلی ووٹ کاسٹ کریں گے۔مجموعی طور پر جنرل نشستوں پر 39 امیدوار، خواتین نشستوں پر 18، ٹیکنو کریٹ کی نشستوں پر 13 اور اقلیتوں کی نشستوں پر 8 امیدوار میدان میں ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی قیادت نے امریکا ایران جنگ کے دوران جرأت مندانہ کردار ادا کیا: ناروے
اینٹی کرپشن کورٹس ٹرانسفر کئے گئے کرپشن کیسز دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل
ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی مسلسل 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان
ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
امریکا ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنےکی کوشش نہ کرے: پاسدارانِ انقلاب
افغان طالبان کی مسلسل حمایت سے پاکستان میں دہشت گرد حملے بڑھ گئے: اقوام متحدہ
ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا
یومِ آزادی پر مسلح افواج کا وطن کے دفاع، امن اور روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر