شاہد خاقان عباسی نے جہانگیرترین کے عشائیے کو وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد قراردیدیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے جہانگیرترین کے عشائیے کو وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد قراردیا ہے. انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کرسی جہانگیر ترین کے ہاتھ میں ہے جہانگیر ترین کے عشائیے میں46ارکان اسمبلی کی شرکت حکومت کے خلاف عدم اعتماد ہے.اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وفاقی حکومت7 ارکان کی برتری پر قائم ہے، عمران خان کی کرسی جہانگیر ترین کے ہاتھ میں ہے‘سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں سرکس لگا ہوا ہے، جہاں ہر روز ایک نیا تماشہ ہوتا ہے مگر یہ بھی یاد رکھیں کہ سرکس کا ہنٹر ہمیشہ مالک کے پاس ہی ہوتا ہے، حکومت جواب دے وہ کیا کررہی ہے؟.شاہد خاقان عباسی نے ایک بر پھر نیب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے ثابت ہوچکا کہ نیب عوام کے نمائندوں کی آواز دبانے کا سیاسی ادارہ ہے انہوں نے کہاکہ ہر روز ملک میں پیٹرول اور بجلی مہنگی ہو جاتی ہے ہر دوسرے دن نیا ٹیکس لگادیا جاتاہے یہ کسی کو نہیں پتہ ملک کا وزیرخزانہ کون ہے؟. شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پر ان کے اپنے ہی اراکین کو اعتماد نہیں ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نام کی کوئی چیز نہیں جب تک ملکی نظام آئین کے تحت نہیں چلے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا.شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت گرانے سے کچھ نہیں ہوتا جہانگیر ترین پر سیاسی مقدمات بنائے گئے کوئی بھی تحریک اصولوں کے بغیر نہیں چل سکتی. انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا چھٹا چیئرمین آگیا ہے کسی کو نہیں معلوم ملک کا وزیر خزانہ کون ہے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ بجلی کا بل 2 ہزار سے بڑھ کر 5 ہزار پر پہنچ گیا ہے جہانگیر ترین کے ساتھ 40 سے زیادہ حکومتی لوگ تھے.خیال رہے کہ پچھلے دنوں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں 29 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی تھی. سیاسی مبصرین کے مطابق جہانگیر خان ترین نے اس طرح اپنا پاور شو کیا کیونکہ ان کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں ایک ایسے وقت میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی شریک ہوئے ہیں کہ جب ان کی پارتی قیادت سے ناراضگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی ہے. ایف آئی اے کی جانب سے جہانگیر خان ترین اوران کے خاندان کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کیے گئے ہیں ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں 8اراکین قومی اسمبلی، دو صوبائی وزرا اور چار صوبائی مشیران سمیت 21 اراکین پنجاب اسمبلی نے شرکت کی تھی.



  تازہ ترین   
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2 سے 3 ہفتوں میں ایران جنگ سے نکلنے کا اعلان
ایران کے ساتھ جاری جنگ میں غیر جانبدار رہنے کیلئے پرعزم ہیں، شامی صدر
امریکی ایف 35 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ نے بحفاظت ایجیکٹ کر لیا
روسی و اماراتی صدور کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار
روسی ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ، 29 فوجی ہلاک
ایران نے خلیجی ممالک پر 6 ہزار سے زائد راکٹ اور میزائل حملے کئے: عرب میڈیا
ایران عوام کی نظروں سے دور ایٹمی توانائی پر کام کر رہا تھا، امریکی وزیر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر