ملک بھر میں سینیٹ کے انتخابات آج ہوں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سینیٹ کی 37 نشستوں پر انتخاب آج ہوگا۔ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ کا عمل صبح 9 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔آج اسلام آباد کی دو، خیبر پختونخوا کی 12، سندھ کی 11 اور بلوچستان کی 12 نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جبکہ پنجاب کی تمام گیارہ نشستوں پر امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔صوبوں کی نشستوں پر ارکانِ صوبائی اسمبلی اور اسلام آباد کی نشستوں پر ارکانِ قومی اسمبلی ووٹ کاسٹ کریں گے۔مجموعی طور پر جنرل نشستوں پر 39 امیدوار، خواتین نشستوں پر 18، ٹیکنو کریٹ کی نشستوں پر 13 اور اقلیتوں کی نشستوں پر 8 امیدوار میدان میں ہیں۔سینیٹ انتخابات کا بڑا مقابلہ اسلام آباد کی جنرل نشست پر یوسف رضا گيلانی اور عبدالحفیظ شیخ کا ہوگا۔پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی کو اپوزيشن اتحاد پی ڈی ایم کی حمایت حاصل ہے جبکہ تحریک انصاف کے عبدالحفیظ شیخ کو حکومتی اتحاد کی سپورٹ ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی قیادت نے امریکا ایران جنگ کے دوران جرأت مندانہ کردار ادا کیا: ناروے
اینٹی کرپشن کورٹس ٹرانسفر کئے گئے کرپشن کیسز دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل
ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی مسلسل 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان
ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
امریکا ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنےکی کوشش نہ کرے: پاسدارانِ انقلاب
افغان طالبان کی مسلسل حمایت سے پاکستان میں دہشت گرد حملے بڑھ گئے: اقوام متحدہ
ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا
یومِ آزادی پر مسلح افواج کا وطن کے دفاع، امن اور روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر