اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستانی شہریت چھوڑنے والی خاتون کی دوبارہ پاکستانی شہریت لینے کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستانی شہریت چھوڑنے والی خاتون کی دوبارہ پاکستانی شہریت لینے کی درخواست کومسترد کرتے ہوئے تفصیلی فیصلہ جار ی کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے6صفحات پرمشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے جس کے مطابق ثمینہ نازنے2004میں بھارتی شہری سے شادی کرکے پاکستانی شہریت سرنڈرکی، خاتون کوپاکستانی شہریت سرنڈرکرنے پربھارتی شہریت کے کاغذات جاری کیے گئے،ثمینہ ناز 2018 میں وزٹ ویزے پر بچوں سمیت واپس پاکستان آئی جس کے بعد انہوں نے بچوں کوپاکستان میں غیرملکی طالبعلم کادرجہ ملنے پردوبارہ شہریت کی درخواست دی لیکن امیگریشن حکام نے خاتون کو پہلے بھارتی شہریت چھوڑنے کی ہدایات کی جو کو ایک درست اقدام ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ ثمینہ نازکوبھارتی شہریت سرنڈرکرنے تک پاکستانی شہریت نہیں مل سکتی، وہ ان کے بچے نئے شہری کے طورپرہی پاکستانی شہریت لے سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر