اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور نے کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف تمام کیسز کی تفصیلات مانگ لی۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب لاہو ر نے کیپٹن(ر) صفد ر کے خلاف تمام بیورور کو مراسلہ لکھ دیا ہے،جس میںلیگی رہنما کے تمام کیسز کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور کیپٹن(ر) صفدر کے خلاف تمام انکوائریز کو ہائیکورٹ میں جواب کا حصہ بنائے گا۔لیگی رہنما کے خلاف نیب لاہوراور پشاور میں اثاثوں کے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
نیب لاہور نے کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف تمام کیسز کی تفصیلات مانگ لی



