فحاشی سے متعلق بیان دینے پرماڈل آمنہ الیاس بھی وزیراعظم عمران خان پر پھٹ پڑیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے ایک ویڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فحاشی سے متعلق اپنا بیان واپس لیں ورنہ آج کے بعد وہ انہیں اپنا وزیراعظم نہیں مانیں گی۔وزیراعظم عمران خان نے اتوار کے روز ٹیلی فون پرعوام سے براہ راست بات چیت کے دوران ملک میں زیادتی بڑھتے واقعات کے بارے میں کہا تھا ’’جب آپ معاشرے میں فحاشی پھیلائیں گے تو جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوگا۔‘‘وزیراعظم کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ایک جنگ چھڑگئی تھی۔ کئی معروف خواتین سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں نے وزیر اعظم عمران خان کے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے ان سے بیان واپس لینے کا مطالبہ کیا۔آمنہ الیاس نے بھی ایک ویڈیو پیغام میں وزیراعظم کے حالیہ فحاشی سے متعلق بیان پر کہا میری وزیراعظم سے درخواست ہے کہ براہ مہربانی اپنی بات کی وضاحت کریں، جتنا فوکس آپ نے ولگیریٹی (فحاشی) پر کیا ہے اگر اس کا 50 فیصد بھی آپ قانون پر کریں گے تو یقیناً فرق پڑے گا۔اداکارہ نے کہا جناح اور بھٹو کے بعد صرف آپ وہ وزیراعظم ہیں جن کی بات پورا پاکستان سنتا ہے ۔ آپ نے کہا ارطغرل دیکھو پورے پاکستان نے دیکھا ، آپ نے کہا فلاں کتاب پڑھو پورے پاکستان نے پڑھی ۔ تو آپ کے اس بیان سے کتنا نقصان ہونے والا ہے آپ کب اس بات کا احساس کریں گے ۔آمنہ الیاس نے عمران خان کو ووٹ دینے کا مقصد بتاتے ہوئے کہا مجھے لگتا تھا کہ آپ مودی اور ٹرمپ کی طرح غیرذمہ دار نہیں ہیں اس لیے آپ کو ووٹ دیا تھا۔ آپ کو ویسے بھی یوٹرن لینے کا بہت شوق ہے تو براہ مہربانی اپنا بیان واپس لیں۔ ورنہ کم از کم میرے لیے آج سے آپ میرے وزیراعظم نہیں ہیں۔وزیر اعظم نے کہاتھا زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لئے سخت آرڈننس لائے ہیں، فیملی سسٹم کو بچانے کے لئے دین نے ہمیں پردے کا درس دیا، اسلام کے پردے کے نظریے کے پیچھے فیملی سسٹم بچانا اور خواتین کو تحفظ فراہم کرنا ہے، جب آپ معاشرے میں فحاشی پھیلائیں گے تو جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوگا، یورپ میں اب فیملی سسٹم تباہ ہوچکا ہے، ان چیزوں کو دیکھتے ہوئے میں نے صدرایردوان سے بات کی اور ترک ڈرامے کو یہاں لایا۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر