اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل یو این ڈی پی و ڈائریکٹر ریجنل بیورو فار ایشیاء پیسفک مس کانی وگنا راجہ(Ms. Kanni Wignaraja) سے ورچول ملاقات کی ۔پاکستان میں تعینات یو این ڈی پی کے ریزیڈنٹ نمائندے مسٹر “کنوٹ اوسٹبی” بھی اس موقع پر موجود تھے ۔دوران ملاقات پاکستان میں یو این ڈی پی کے جاری منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے یو این ڈی پی کے کردار کو سراہا اورکہادیرپا ترقی کے اہداف 2030 کے حصول میںیو این ڈی پی کی معاونت قابلِ تحسین ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم معاشی سفارت کاری کو موثر انداز میں آگے بڑھا رہے ہیں اورہم نے اپنی جغرافیائی سیاسی ترجیحات کو جغرافیائی معاشی ترجیحات میں تبدیل کیا ہے ۔دیرپا ترقی کا حصول اور غربت کی شرح میں کمی ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے توقع کا اظہار کیاکہ یو این ڈی پی، پاکستان کے پسماندہ اور دیہی علاقوں تک اپنے منصوبوں کا دائرہ کار بڑھائے گی۔وزیر خارجہ نے “ایس ڈی جی، انوسٹمنٹ فیئر 2021 کے انعقاد اور” ایس ڈی جی انوسٹر میپ” کی تیاری میں یو این ڈی پی کی تکنیکی معاونت کی تعریف کی۔اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل یو این ڈی پی و ڈائریکٹر ریجنل بیورو فار ایشیاء پیسفک مس کانی وگنا راجہ(Ms. Kanni Wignaraja) نے پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے یو این ڈی پی کی جانب سے معاونت جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل یو این ڈی پی و ڈائریکٹر ریجنل بیورو فار ایشیاء پیسفک مس کانی وگنا راجہ سے ورچول ملاقات



