ویکسین کی خریداری کا معاملہ، حکومت کی اے ڈی بی، عالمی بینک سے بات چیت

کراچی(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزارت صحت نے سندھ ہائیکورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ کووِڈ ویکسین کی خریداری کے لیے کابینہ کی ایک کمیٹی بنادی گئی ہے اور اس مقصد کے لیے 15 کروڑ ڈالر بھی مختص کیے جاچکے ہیں۔عوام کی ویکسینیشن سے متعلق درخواستوں کی سماعت میں جواب جمع کرواتے ہوئے وزارت نے کہا کہ ایک کروڑ اور ایک کروڑ 35 لاکھ افراد کے لیے ویکسین کی خریداری کے وسائل کا انتظام کرنے کے لیے بالترتیب عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) سے کامیاب بات چیت ہوئی ہے۔مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارت نے بتایا کہ اسی دوران چینی کمپنی (کین سینو بائیو) کے ساتھ قومی ادارہ صحت کے تعاون سے ویکسین کی مشترکہ مقامی پیداوار شروع کرنے کے لیے بھی بات چیت جاری ہے۔وزارت نے مزید بتایا کہ سائنوفارم ویکسین کی 15 لاکھ خوراکیں عطیے اور 10 لاکھ خریداری کے ذریعے موصول ہوچکی ہیں اور کین سینو بائیو کی بھی 60 ہزار خوراکیں خریدی گئی ہیں۔عدالت کو مزید بتایا گیا کہ سائنو فارم کی مزید 50 لاکھ خوراکیں رواں ماہ آرہی ہیں جبکہ کین سینو بائیو کی بھی 30 لاکھ خوراکیں رواں ماہ کے دوران موصول ہونے کا امکان ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) کی سرپرستی کے ماتحت ماہرین پر مشتمل ایک آزاد کمیٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ مختلف عمر کے افراد کے لیے صرف محفوظ اور مؤثر ویکسین درآمد کی جائے۔وزارت کا مزید کہنا تھا کہ تقریباً 4 کروڑ 50 لاکھ افراد کی ویکسینیشن کے لیے پاکستان گاوی کی کویکس سہولت سے بھی فائدہ اٹھانے والا تھا۔بعدازاں اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی جانب سے کووِڈ ویکسینیشن سے متعلق تیسری درخواست پر جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگنے پر جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تشکیل شدہ بینچ نے مزید سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔خیال رہے کہ ملک میں ویکسینیشن کی سست رفتار کے پیشِ نظر وفاقی حکومت نے صوبوں کو بھی ویکسین کی خریداری کا مشورہ دیا تھا جبکہ بین الاقوامی اتحاد کی جانب سے بھی اب تک وعدے کے مطابق ویکسین موصول نہیں ہوسکی ہے۔قبل ازیں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا تھا کہ ‏پاکستان، چین کی کورونا ویکسین کین سینو بائیولوجکس وسیع پیمانے پر درآمد کرے گا جس کی 30 لاکھ خوراکیں مقامی سطح پر بنائی جائیں گی جبکہ این سی او سی 5 اپریل سے یہ ویکیسنز لگانے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ کین سینو ویکسین ان چار کورونا ویکسینز میں سے ایک ہے جس کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے منظوری دی تھی جبکہ دیگر ویکسینز میں چین کی ہی سائینوفارم، روس کی اسپوتنک فائیو اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی ایسٹرازینیکا کی ویکسین شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر