کشمش کھانے کے ایسے فوائد جو آپکی زندگی کو بدل ڈالیں گے

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز) خشک انگور، جو کشمش کے نام سے جانے جاتے ہیں، ہماری صحت کے لیے ایسے فوائد کے حامل ہیں کہ سن کر ہر کوئی انہیں اپنی روزمرہ خوراک کا حصہ بنا لے۔ ماہرین غذائیات کا کہنا ہے کہ کشمش نظام انہضام کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے اور قبض کا خاتمہ کرکے پاخانے کو آسان بناتی ہے۔ جو لوگ اپنا وزن بڑھانا چاہتے ہیں، ان کے لیے بھی کشمش بہت فائدہ مند ہے کیونکہ اس میں فرکٹوز اور گلوکوز وافر مقدار میں ہوتے ہیں اور یہ توانائی سے بھرپور ہوتی ہے چنانچہ اسے کھانے سے وزن بڑھتا ہے۔ امرین شیخ کا کہنا ہے کہ ”کشمش کینسر سے محفوظ رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے اور بلڈ پریشر کو بھی مستحکم رکھتی ہے۔ کشمش کھانے سے قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے اور جسم میں انفلیمیشن بہت کم ہوتی ہے اور جوڑوں کے دائمی درد جیسے عارضوں سے انسان محفوظ رہتا ہے۔یہ نیند کا معیار بہتر بنانے اور اس میں سکون لانے کے لیے بھی بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ چند دانے کشمش روزانہ کھانے سے آپ کے نیند سے متعلق تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔یہ ذہنی دباؤ، ڈپریشن اور دماغی صحت کے لیے دیگر کئی حوالوں سے بھی فائدہ مند ہے۔“



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر