سپریم کورٹ نے کراچی میں موجود تمام غیر قانونی شادی ہال فوری گرانے کا حکم دے دیا

کراچی(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ نے شہر میں موجود تمام غیر قانونی شادی ہال فوری گرانے کا حکم دے دیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کراچی رجسٹری میں شادی ہالز سے متعلق مختلف درخواستوں پر سماعت کی۔کورنگی شادی ہالز ایسوسی ایشن کے وکیل انور منصور خان ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ کورنگی کے شادی ہالز کمرشل پٹی پر قائم ہیں، کمرشل ہونے سے شادی ہالز قانونی حیثیت رکھتے ہیں، ایس بی سی اے کو ہمارے شادی ہالز گرانے سے روکا جائے،عین سڑک پر لوگ رہنا پسند نہیں کرتے، اسی لیے سڑک کے اطراف کو کمرشل کیا گیا۔چیف جسٹس نے انور منصور خان ایڈووکیٹ کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ مفروضہ ہے، اس کا مطلب یہ نہیں کہ سب کمرشل کردیں، ایس بی سی اے کو ایسا کرنے کا کوئی اختیار نہیں تھا، یہ سب جعلی دستاویزات ہیں۔جسٹس گلزار احمد نے کمشنر کراچی کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کسی بھی سڑک پر جائیں شادی ہالز ملیں گے، بیشتر شادی ہالز رفاعی پلاٹوں پر بنائے گئے۔ پورے کراچی میں شادی ہالز بن رہے ہیں، جائیں اور غیر قانونی شادی ہالز گرائیں۔گلشنِ اقبال بلاک 4 میں لیموں گوٹھ نالے کے اطراف تجاوزات کے حوالے سے درخواست گزار نے موقف اختیارکیا کہ ہمارے لیز مکانات گرادیئے اور غیر قانونی گھر اب بھی موجود ہیں۔چیف جسٹس نے کمشنر کراچی سے استفسار کیا کہ یہ لوگ کہاں جائیں گے؟ انہیں کوئی متبادل دیا ہے؟ ، جس پر کمشنر کراچی نے کہا کہ حکومت کی معاوضے کی پالیسی آئے گی تو متبادل دیا جائے گا، چیف جسٹس نے پیش کی گئی تصاویر کو دیکھتے ہوئے کہا کہ تصویروں میں تو تعمیرات نظر آرہی ہیں کیا کیا ہے آپ نے؟ ہمیں تو ایک فٹ کا بھی نالہ نظر نہیں آرہا آپ 35 فٹ کہہ رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر