لاہور(نیشنل ٹائمز) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد نے کہاہے کہ ایئر بلیو طیارے کی طرح پی ڈی ایم کو بھی پہاڑوں سے ٹکرا دیا گیا ہے۔شاہد خاقان نے پہلے پی آئی اے کو تباہ کیا اور اب پی ڈی ایم کو کر رہے ہیں،عباسی صاحب کو سیاسی اتحاد اور ذاتی کمپنی میں فرق تک معلوم نہیں ۔گزشتہ روز میڈیا کو جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں پی پی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد کا کہنا تھا کہ جونیئرز کے احکامات ماننے کے عادی سیاستدان نے سینئر اتحادیوں کو شوکاز بھیج دیا ہے،سیاسی اتحادوں کی تاریخ میں ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا کہ کسی پارٹی کو نوٹس جاری ہوا ہو، انہوں نے کہا کہ کاروبار سے سیاست میں آکر سیاست کو کاروبار بنانے والوں کو سیاسی اخلاقیات سیکھنی چاہئیے، جنرل سیکرٹری پی پی وسطی پنجاب نے مزید کہا کہ لگتا ہے شاہد خاقان عباسی اور انکی پارٹی نےاپنی غلطیوں سے بھی کچھ نہی سیکھا
شاہد خاقان نے پہلے پی آئی اے کو تباہ کیا اور اب پی ڈی ایم کو کر رہے ہیں،پی پی رہنما چودھری منظور احمد کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا



