مہندرا سنگھ دھونی اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کو تیار

ممبئی(نیشنل ٹائمز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیا کے بہترین آل راؤنڈرز میں شمار ہونے والے 40 سالہ مہندر سنگھ (ایم ایس) دھونی کرکٹ کے بعد اب اداکاری کرتے دکھائی دیں گے۔مہندر سنگھ دھونی نے اگست 2020 میں عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ایم ایس دھونی اب تک درجنوں اشتہارات میں ماڈلنگ کرتے دکھائی دیے ہیں اور وہ چند بڑے انٹرٹینمنٹ منصوبوں کا حصہ بھی رہے ہیں مگر اب جلد ہی وہ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔جی ہاں، ایم ایس دھونی نے اپنی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے جاسوس اینیمیٹڈ ویب سیریز بنانے کا اعلان کردیا، جس میں وہ خود بھی ایک جاسوس کے طور پر دکھائی دیں گے۔بھارتی اخبار’دی ہندو‘ کے مطابق ایم ایس دھونی اور ان کی اہلیہ ساکشی سنگھ دھونی کی جانب سے بنائے گئے پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ سابق کرکٹر جلد ایکشن میں دکھائی دیں گے۔رپورٹ کے مطابق مہندر سنگھ ’دھونی پروڈکشن‘ اور ’بلیک وائٹ اورینج برانڈز (بی ڈبلیو او‘ مشترکہ طور پر اینمیٹڈ جاسوس ویب سیریز بنائیں گے، جس کا پہلا سیزن 2022 میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق سیریز کا نام ’کیپٹن 7‘ ہوگا، کیوں کہ ’7‘ کے ہندسے کی ایم ایس دھونی شرٹ پہنتے تھے اور سیریز میں ممکنہ طور پر ان کی اسپورٹس جرنی بھی دکھائی دیں گی۔یہ واضح نہیں ہے کہ ’کیپٹن 7‘ حقیقی زندگی سے ماخوذ ہوگی یا اس کی کہانی فکشن پر مبنی ہوگی اور مذکورہ سیریز کس طرح کی جاسوسی سیریز ہوگی؟’کیپٹن 7‘ کے پہلے سیزن کی کاسٹ، کہانی اور پروڈکشن کے حوالے سے کام جاری ہے اور جلد ہی اس کی مزید کاسٹ کا اعلان بھی کیا جائے گا۔اسی حوالے سے بھارتی میڈیانے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ساکشی سنگھ دھونی نے ’کیپٹن 7‘ کے حوالے سے بتایاکہ مذکورہ سیریز نہ صرف جاسوسی پر مبنی ہوگی بلکہ اس میں شائقین کو ایڈونچر اور تفریح بھی دیکھنے کو ملے گی۔اسی حوالے سے ایم ایس دھونی نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیریز میں کرکٹ کے علاوہ دیگر معاملات بھی دکھائے جائیں گے اور سابق کرکٹر پہلی بار ایک منفرد روپ میں شائقین کے سامنے آئیں گے۔خیال رہے کہ ایم ایس دھونی کی زندگی پر پہلے ہی بولی وڈ میں 2016 میں ’ایم ایس دھونی، ان ٹولڈ اسٹوری‘ کے نام سے فلم بھی بنائی جا چکی ہے، جس میں آنجھانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے ان کا کردار ادا کیا تھا۔اگرچہ ان کی زندگی پر بنائی گئی فلم نے زیادہ کمائی اور کامیابی حاصل نہیں کی تھی مگر سشانت سنگھ کی اداکاری اور کھلاڑی کی زندگی کی کہانی کی وجہ سے اس کی تعریفیں کی گئی تھیں۔خیال کیا جا رہا ہے کہ ’کیپٹن 7‘ کے بعد ایم ایس دھونی دیگر سیریز، فلموں اور ڈراموں میں بھی دکھائی دیں گے، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر