پاکستان نے روس کے تعاون سے کورونا ویکسین کی پاکستان میں تیاری کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم نے روس کی تیار کردہ سپوٹنک 5 ویکسین کو پاکستان میں رجسٹرڈ کیا ہے اس ویکسین کے اچھے نتائج سامنے آ رہے ہیں ۔مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ روس صحت کی سہولیات کے حوالے سے ایک ایڈوانس ملک ہے ۔ پاکستان، روس کے اشتراک سے اس ویکسین کی مقامی سطح تیاری کے پہلوؤں غور کر رہے ہیں۔جبکہ روسی وزیر خارجہ نے بتایا کہ ہم نے پاکستان کو پچاس ہزار ڈوزز مہیا کی ہیں مزید ایک لاکھ پچاس ہزار ڈوزز فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔اس حوالے سے روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم کرونا ویکسین کے حوالے سے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات میں دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ ہم دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافے کے خواہشمند ہیں ۔روسی وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ نارتھ ساؤتھ گیس منصوبے کے جلد انعقاد کی خواہش کا بھی اظہار کر دیا۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر