پراپرٹی مالکان کے گرد شکنجہ تیار کرنے کی تیاریاں کرلی گئیں

لاہور(نیشنل ٹائمز)پراپرٹی مالکان ہوشیار باش،کرایہ داروں سے سالانہ بنیاد پر اضافہ، پر سرکاری خزانے کو ٹیکس آدھا، آخر کیوں؟ پراپرٹی مالکان کے گرد شکنجہ تیار کرنے کی تیاریاں کرلی گئیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کمرشل پراپرٹی میں ذاتی استعمال اور کرایہ داری میں فرق کے خاتمے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پراپرٹی ٹیکس میں رقبے کی بنیاد پر استثنیٰ کی بجائے رینٹل ویلیو کو مد نظر رکھنے کی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پراپرٹی مالکان کرایہ داروں سے سالانہ بنیادوں پر اضافہ وصول کرتے ہیں، لیکن ٹیکس کی ادائیگی سے بچنے کیلئے غیر قانونی طریقے اختیار کئے جاتے ہیں۔جسے مدنظر رکھتے ہوئے جائزہ لیا جارہا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس میں رقبہ کی بنیاد پر ٹیکس سے استثنیٰ کے خاتمے اور ویلیو کے اعتبار سے ٹیکسیشن کیلئے از سر نو جائزہ لیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی کو اس بات کی بھی تجویز دی گئی ہے کہ کمرشل اور رینٹل پراپرٹی کی قدر پیمائی کیلئے ایکسائز آفیسرز کی بجائے تھرڈ پارٹی سے ایویلیوایشن کروائی جاسکتی ہے۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر