حکومت کا مساجد اور نماز تراویح سے متعلق اہم اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک): کرونا وبا کے باعث رمضان المبارک میں نماز تراویح کا اہتمام ہوگا یا نہیں؟ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی نے واضح کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مولانا طاہر اشرفی نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کرونا وبا کی پہلی لہر کے دوران ہم نے پچھلے سال بھی مساجد کو کھلے رکھا، پاکستان کے حالات پہلے سے بہتر ہیں، اس سال بھی فیصلہ کیا ہے کہ رمضان المبارک میں مساجد کھلی رہیں گی اور ایس اوپیز کیساتھ نماز تراویح کی ادائیگی بھی ہوگی۔مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ حکومت مساجد بند کرنے جارہی ہے، اس طرح کا کوئی اقدام زیر غور نہیں ہے، دیگر ممالک کے نسبت سب سے زیادہ پاکستان کی مساجد میں ایس او پیز پر عمل کیا گیا ہے، ایک بار پھر عوام الناس سے اپیل ہے کہ عبادات کے دوران احتیاطی تدابیر استعمال کرے۔اپنی نیوز کانفرنس میں معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی نے اہم اعلان کیا کہ وزیر اعظم نے سعودی عرب کےدورے کی دعوت قبول کی ہے، مستقبل قریب میں سعودی عرب دورے پر جائیں گے۔مولانا طاہر اشرفی نے بتایا کہ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں سعودی ولی عہد نے اعلان کیا کہ 40ارب درخت مشرقی وسطی میں لگائیں گے جس پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گرین پاکستان پر بھی مل کر آگے چلیں گے۔ملک میں بڑھتی مہنگائی پر وزیراعظم کے معاون خصوصی نے موقف اپنایا کہ حکومت مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرے گی، وزیراعظم کا بہت سارا وقت اس پر گزرتا ہے کہ مہنگائی کیسے کم کریں، ملک میں بہت سے امور میں بہتری آئی ہے اور بہت سارے معاملات بہتر ہوئے ہیں۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر