چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ آج پاکستان پہنچے گی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) : پاکستان کی خرید کردہ کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ آج پہنچے گی ، چین سے تاحال کورونا ویکسین کی چار کھیپ پاکستان آ چکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ آج خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد آئے گی ، دوسری کھیپ سائینو فارم ویکسین کی 5 لاکھ ڈوزز پر مشتمل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے تاحال کورونا ویکسین کی چار کھیپ پاکستان آ چکی ہیں جبکہ چین سے 5 لاکھ ڈوزز کی چھٹی کھیپ ایک اپریل کو اسلام آباد پہنچے گی، پاکستان نے سائینو فارم سے کورونا ویکسین کی 5 ملین ڈوزز کی خریداری کی ہے۔گزشتہ روز چین سے خرید ی گئی کین سائینو ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچی تھی ، ویکسین کمرشل پرواز پر نیو اسلام آبادانٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچائی گئی، کین سائینو کورونا ویکسین کی کھیپ ساٹھ ہزارڈوز پر مشتمل تھی۔کونویڈیسا چینی کمپنی کین سائینو بائیولوجکس کی تیارکردہ ہے، چین سے ویکسین کی چوتھی کھیپ چھبیس مارچ کو اسلام آباد پہنچنا تھی تاہم ناگزیروجوہات کی بنا پر ویکسین کی آمدمیں تاخیر ہوئی۔ویکسین کوای پی آئی کےمرکزی ویئرہاؤس منتقل کیاجائےگا،کین سائینو کی تیارکردہ کونویڈیسا نامی سنگل ڈوز ویکسین ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر