حماد اظہر کے وزارت سنبھالتے ہی چینی اور گھی سستا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک): وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے وزارت کا قلمدان سنبھالتے ہی مہنگائی کم کرنے کیلئے کر کس لی ہے۔ ایک ہی دن میں چینی کی ہول سیل مارکیٹ میں فی من 100 روپے جبکہ گھی کے 16 کلو کنستر میں 50 روپے کی کمی ہوئی ہے۔حماد اظہر کی جانب سے ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کیلئے وزارت خزانہ کے اقدامات میں خصوصی دلچسپی کے باعث ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی فی من قیمت جو پہلے 5000 روپے تھی کم ہو کر 4900 روپے ہو گئی ہے جبکہ بناسپتی گھی کے 16 کلوگرام کنستر کی قیمت میں 50 روپے کمی واقع ہوئی ہے۔دوسری جانب کرنسی مارکیٹ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق آج انٹربینک میں ڈالر 39 پیسے سستا، 152.70 پیسے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں اکیس ماہ کے دوران اب کم ترین سطح ریکارڈ کی گئی تھی۔ 30 مارچ کو ڈالر کی انٹربینک میں قیمت 153.3 تھی۔اس سے ایک روز قبل یعنی 29 مارچ کے روز ڈالر انٹربینک میں 154 روپے کی سطح پر تھا۔ معاشی ماہرین ڈالر کی قیمت میں گراوٹ کو ملکی معیشت کیلئے بہت اچھا قرار دے رہے ہیں۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی ڈالر کی قدر میں یہ گراوٹ کرٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی اور ملکی معیشت میں بہتری کی وجہ سے ہے۔ اس سلسلے میں ماہر معاشیات مزمل اسلم کا نجی ٹیلی وژن سے گفتگو میں کہنا تھا کہ روپے کی قدر بہتر ہونا پاکستان کیلئے بہت ہی خوش آئند بات ہے۔ڈالر کی قدر میں کمی کی بڑی وجہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے قرض پروگرام کی بحالی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کو پچاس کروڑ ڈالرز کی رقم مہیا کی جائے گی۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈالر کی قدر میں کمی اور روپیہ مضبوط ہونے کا ہمارے معاشی نظام کو فائدہ ہوگا جبکہ آئی ایم ایف کی جانب سے مزید ڈالرز ملنے سے بھی ہماری کرنسی مضبوط ہوگی۔خیال رہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے کافی عرصے کے بعد پاکستان کیلئے قرض بحالی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، اس ضمن میں آئی ایم ایف حکام کی جانب سے پاکستان کیلئے 500 ملین ڈالر کی خطیر رقم جاری کی جائے گی۔ادھر سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 5 ماہ کے دوران پاکستانی زرمبادلہ کے ذخائر 80 کروڑ ڈالرز تک بڑھے ہیں۔ اس وقت مرکزی بینک کے پاس موجود ذخائر تیرہ ارب، ایک کروڑ، ساٹھ لاکھ ڈالرز ہو گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر