اسلام آباد( نیوزڈیسک)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور وسطی و جنوبی بلوچستان میں گرم رہےگا۔ اس دوران کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش ہونے کا امکان تفصیلات کے مطابق بدھ (آج )کے روز صوبہ سندھ اور بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے اضلاع میں گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر)کشمیر: گڑھی دوپٹہ 06، راولاکوٹ 02 ،خیبر پختو نخوا: بالا کوٹ 11،پٹن 05پشاور (سٹی، ایئرپورٹ 01) ، اور اسلام آباد (ائیر پورٹ )میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو 44، مٹھی، نواب شاہ ،چھور،لا ڑ کانہ42 ،لسبیلہ، موہینجو داڑو، میر پور خاص41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔صوبہ سندھ ،بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے اضلاع میں گرمی کی لہر ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کا امکان۔
سورج کاپارہ ہائی ۔۔۔!! آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا ،موسم کا حال بتانیوالوں نے گرما گرم پیشگوئی کردی



