لینی ہینری نے برطانوی سیاہ فام کمیونٹی سے کیا اپیل کی؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)برطانوی اداکار اور کامیڈین لینی ہینری اور دیگر اہم شخصیات نے سیاہ فام برطانوی افراد سے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانےکی اپیل کی ہے۔ان اہم شخصیات کی جانب سے اپیل اس وقت کی گئی جب برطانیہ میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لینے والے عام افراد کے مقابلے میں سیاہ فام کمیونٹی کی تعداد میں واضح کمی دیکھی گئی۔لینی ہینری نے ایک کھلے خط میں سیاہ فام کمیونٹی سے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لینے کی اپیل کی جبکہ دیگر اہم شخصیات کی جانب سے اسی طرح کی ایک ویڈیو بھی ٹی وی پر نشر کی جائے گی۔لینی ہینری نے کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ لوگ محفوظ رہیں۔ میں نہیں چاہتا کہ لوگ کورونا کی وجہ سے مریں یا پھر انہیں اسپتال جانا پڑے۔ اس لئے جب آپ کی باری آئے تو ویکسین لیں۔رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں 30 ملین سے زائد لوگوں نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی پہلی خوراک لے لی ہے۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر