آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض پروگرام کی تیسری قسط بھی جاری کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستانی معیشت کو سہارا دینے کیلئے 498.7 ملین ڈالر کی تیسری قسط بھی جاری کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے یہ خطیر رقم پاکستان کو قرض پروگرام کی تیسری قسط کے لیے ملی ہے۔ پاکستان نے آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر کا قرض پروگرام لیا ہوا ہے۔ پاکستان کو آئی ایم ایف سے اب تک 1.95 ارب ڈالر موصول ہو چکے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک ٹویٹ کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی طرف سے 498.7 ملین ڈالر کی تیسری قسط مل گئی ہے۔خیال رہے کہ اس سلسلے میں آئی ایم ایف کا 25 مارچ کو ایک اہم اجلاس ہوا تھا جس میں پاکستان کی معاشی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے 50 کروڑ ڈالر قسط کی منظوری دیدی گئی تھی۔آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ بجلی کے ریٹ بڑھانے کا مکمل پلان اور سبسڈی کم کرنے کا مکمل روڈ میپ بھی آئی ایم ایف کے حوالے کیا گیا۔پاکستان کی جانب سے ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے مکمل حکمت عملی بھی آئی ایم ایف کے حوالے کی گئی ہے۔واضح رہے کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک(اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی ہے۔ اعلامیے کے مطابق 46 ارب 12 کروڑ روپے سے زائد کی امداد سے پاکستان میں ہائیڈرو پاورپلانٹ کی تعمیر ہو گی جس سے کلین انرجی میں اضافہ ہو گا ۔ منصوبے سے 300 میگاواٹ بجلی حاصل کی جائے گی اور یہ منصوبہ دریائے کنہار پر بنایا جائے گا جو 2027 تک مکمل ہو گا۔ایشین ڈویلپمنٹ بینک کا کہنا ہے کہ بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ سے 1200 ملازمتوں کے مواقع میسر آئیں گے اور 40 فیصد ملازمتوں پر مقامی افراد کو بھرتی کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر