بھارتی وزیر خارجہ نے دوشنبے میں پاکستان پر تنقید نہیں کی، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک):وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دوشنبے کی ’ہارٹ آف ایشیا‘ کانفرنس میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی طرف سے پاکستان پر نکتہ چینی نہ کرنے کو مثبت قدم قرار دیا ہے ۔ایک گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ عام طور پر پاکستان پر انگلیاں اٹھایا کرتے تھے جو آج انہوں نے نہیں کیا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر خارجہ کا ایسا کوئی جملہ نہ کہنا جو پاکستان کو ناگوار گزرے، میں اسے مثبت قدم کہوں گا۔وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کے 2003 کے معاہدے کی بحالی اچھی پیش رفت ہے۔ اس کا کشمیریوں کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سب سے اہم مسئلہ کشمیر ہے پڑوسیوں کے امن سے رہنے کیلئے ضروری ہے کہ مسائل کا حل تلاش کیا جائے۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر