آئی پی پیز سے متعلق دستاویزات نیب کے پاس ہیں، تابش گوہر کی تصدیق

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم و توانائی تابش گوہر نے آئی پی پیز معاہدے سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔ ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں تابش گوہر نے تصدیق کی کہ آئی پی پیز سے متعلق دستاویزات قومی احتساب بیورو (نیب) کے پاس ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان دستاویزات پر 70 دنوں میں بھی کلین چٹ نہ ملی تو معاہدہ خطرے میں پڑ سکتا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ یہ کہنا غلط ہوگا کہ نیب حکومت کی کارکردگی پر اثرانداز نہیں ہورہا۔اُن کا کہنا تھا کہ نوکر شاہی کے خدشات ہیں اور اکثر ان کے قلم منجمد ہوجاتے ہیں۔اس سے پہلے آج ہی کے روز ایک پریس ریلیز میں نیب نے واضح طور پر کہا تھا کہ آئی پی پیز سے معاہدوں، ان کو ادائیگیوں اور ڈیفالٹ سے نیب کا کوئی تعلق نہیں۔نیب نے 18 فروری کو بھی آئی پی پیز سے متعلق معاہدوں میں کسی قسم کی بےضابطگیاں ڈھونڈنے کی رپورٹس کی تردید کی تھی۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر