بیجنگ(شِنہوا) دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کےحوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکزنے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 30مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیابھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 12کروڑ75لاکھ 87ہزار110ہوگئی ہے۔ امریکہ 3کروڑ3لاکھ 31ہزار25مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ برازیل 1کروڑ25لاکھ73ہزار615مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور بھارت 1 کروڑ20لاکھ 39ہزار644 مصدقہ کیسزکے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 46لاکھ15ہزار295، روس میں 44 لاکھ 77ہزار916، برطانیہ میں 43لاکھ51ہزار796 اور اٹلی میں 35لاکھ44ہزار957تک پہنچ گئی ہے۔
سپین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 32لاکھ70ہزار825 اور ترکی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 32 لاکھ40ہزار577 تک پہنچ گئی ہے۔
دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 12کروڑ75لاکھ 87ہزار110ہوگئی



