کرونا وبا، مسافر ٹرینیں بند ہونگی یا نہیں؟ انتظار کی گھڑیاں ختم!! پاکستان ریلوے نے بالآخر حتمی اعلان کردیا

کراچی(نیوز ڈیسک) کرونا وبا کی تیسری لہر کے باعث پاکستان میں کیسز میں ہوشربا اضافے کے ساتھ ساتھ اموات میں بھی تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، کرونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن کی بازگشت سنائی دی رہی ہے ایسے میں پاکستان ریلوے نے اہم بیان جاری کیا ہے۔وزارت ریلوے نے کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر این سی او سی کے فیصلوں کے بعد عملدرآمد کرتے ہوئے مسافر ٹرینیں نصف اور بکنگ بھی 50 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ریلوے ذرائع کا کہنا تھا کہ اگلے دو روز میں ٹرینوں کی ٹکٹوں کی بکنگ پچاس فیصد کر دی جائے گی اور رواں ہفتے کے اختتام پر نصف مسافر ٹرینوں کو بند کردیا جائے گا اور اگر اگلے ہفتے تک کورونا کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو تمام مسافر ٹرینیں وقتی بند کر دی جائیں گی، تاہم اب ریلوے ترجمان نے وضاحت کردی ہے۔ ترجمان پاکستان ریلوے حمدان نذیر نے بتایا کہ ریلوے میں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جارہا ہے ابھی تک ٹرینوں کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔حمدان نذیر نے بتایا کہ مسافر ٹرینوں میں ستر فیصدمسافروں کو سفر کی اجازت ہے، ماسک کے بغیر سفر کرنے نہیں دیا جائے گا، کرونا وبا کی روک تھام کے لئے ریزرویشن سینٹرز پر ایس او پیز کو خصوصی طور پر مانیٹر کیاجارہا ہے۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر