آئی فون میں‌ بڑے سیکیورٹی نقص کا انکشاف، الرٹ جاری

نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکا کے ٹیکنالوجی ماہرین نے آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کے لیے اہم سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی نے انکشاف کیا کہ ایپل کے کٹ براؤزر انجن میں بڑا سیکیورٹی نقص سامنے آیا ہے۔ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ اس نقص کو ختم کرنے کے لیے جلد از جلد آئی او ایس 14.4.2 ورژن ڈاؤن لوڈ کرلیں۔دوسری جانب ایپل کمپنی کے ترجمان نے سیکیورٹی نقص کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’اس خرابی کے باعث ہیکرز ویب سائٹس کے ذریعے آئی فون اور آئی پیڈ کے پروگرام میں ردوبدل کرسکتے ہیں‘۔کمپنی ترجمان کے مطابق یہ سیکیورٹی نقص آئی او ایس کے پرانے ورژن میں آیا ہے۔ ایپل نے تصدیق کی کہ اب تک کسی ہیکر نے اس کمزوری سے فائدہ نہیں اٹھایا نہ کسی صارف کو نقصان پہنچایا۔



  تازہ ترین   
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ
بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت نے مزید قرض لینے کا منصوبہ بنا لیا
عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان
امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں
پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
ایران کی صورتحال انتہائی خراب، نہیں معلوم ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر