پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 1800 روپے مقرر کی ہے، فردوس عاشق

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے گندم کی فی من قیمت 1800 روپے مقرر کی ہے اور خریداری کا ہدف 5 ملین میٹرک ٹن رکھا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کسانوں کو باردانہ کی فراہمی کا آغاز یکم اپریل سے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں میں کسانوں کو ان کی فصل کا معاوضہ بَروقت ادا نہیں کیا جاتا تھا، اس بار کسانوں کو ان کی فصل کا معاوضہ فوری ادا کیا جائے گا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب حکومت نے گندم کی خریداری کا ہدف 50 لاکھ میٹرک ٹن مقرر کیا ہے، جبکہ گزشتہ سال یہ ہدف 35 لاکھ میٹرک ٹن تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کسان محکمہ خوراک سے باآسانی باردانہ حاصل کرسکتے ہیں، باردانہ کے 500 بیگز لینے کے لیے سینئر انچارج اور ایک ہزار بیگز لینے کے لیے ڈائریکٹر فوڈ سے اجازت لینا ہوگی۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر