اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان بڑھنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ہے جب کہ مغرب اور شمال مغرب سے 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔پیر کے روز(آج) ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور وسطی و جنوبی بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں دن کے اوقات میں شدیدمیں گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا اورگلگت بلتستان میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور وسطی و جنوبی بلوچستان میں گرم رہا۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): ۔ خیبر پختو نخوا: پٹن05، کالام04،بالائی دیر03، چترال02، مالم جبہ01اورگلگت بلتستان : استور میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ،کالام 00 اوراستورمیں01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
پاکستانیو تیاری کرلو۔۔۔!! آئندہ 24گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی



