ڈیوڈ ویسے کو ’شلوار چیلنج‘ نے پریشان کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچوں میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے اور لاہور قلندرز کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے انگلش کرکٹر ڈیوڈ ویسے منفرد شلوار چیلنج پورے کرتے ہوئے پریشان ہوگئے۔پی ایس ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں سے شلوار میں ازاربند ڈالنے اور پہننے کے چیلنج کو ’شلوار چیلنج‘ کا نام دیا گیا ہے۔دو منٹ کے مقررہ وقت میں ڈیوڈ ویسے یہ چیلنج پوار کرنے میں تو ناکام رہے لیکن اسے پورا کرنے کے دوران وہ کافی پریشان دکھائی دیے۔شلوار دیکھتے ہی پہلے تو انہوں نے کہا کہ ’اتنی بڑی کمر۔‘پی ایس ایل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیوڈ ویسے پہلے تو شلوار دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں لیکن پھر وہ بغیر ازار بند کے پہننے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔اس میں بھی ناکامی کے بعد وہ بغیر ازاربند کے آگے سے گرہ باندھ کر شلوار پہننے کی کوشش کرتے ہیں۔انگلش کرکٹر کو سامنے سے ازاربند میسر ہوا تو اسے بھی شلوار میں ڈال نہ سکے اور کہا کہ میں بالکل بے وقوف لگ رہا ہوں۔ڈیوڈ ویسے سے قبل ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل یہ چیلنج پورا کرنے میں کامیاب رہے تھے، انہوں نے شلوار میں ازاربند ڈالنے کے بعد ڈانس کر کے خوشی کا اظہار بھی کیا تھا۔



  تازہ ترین   
ہمارے مفادات اور تقدیریں پہلے سے زیادہ جڑی ہیں: ایرانی صدر کا یوم آزادی پر پیغام
وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر مستونگ میں حملہ، 6 پولیس اہلکار زخمی
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن
پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل اور مؤثر نظام موجود ہے: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت
پانی ہماری ریڈ لائن، بھارت راہ راست پر نہ آیا تو منہ توڑ جواب دیں گے: وزیراعظم
یوم آزادی: مسلح افواج کا تحریک پاکستان کے بانی رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش
ترک نائب صدر کی یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت، لازوال محبت کا اظہار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر