کورونا کی تیسری لہر بے قابو، مثبت کیسز کی شرح 11.2 فیصد ہوگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک): پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر نے تباہی مچادی ہے۔ 24 گھنٹے میں 41 افراد انتقال گئے ۔ 4525 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ مثبت کیسز کی شرح 11.2 فیصد سے بڑھ گئی ۔ این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 41 افراد انتقال کر گئے۔ کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14ہزار256 ہوگئی۔24 گھنٹے کےدوران 4525 کیسز رپورٹ ہوئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 59 ہزار 116 ہوگئی۔2268 افراد صحت یاب ہوئے۔ اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 98 ہزار 198 ہوگئی ہے۔ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 45 ہزار 663 تک پہنچ گئی ہے جن میں 3 ہزار 55 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ تشویشناک مریضوں میں سے 12 گزشتہ روز ہسپتالوں میں داخل ہوئے۔پاکستان میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیس صوبہ سندھ میں ہیں جہاں 2 لاکھ 64 ہزار 889 مریض ہیں جن میں سے 2 لاکھ 55 ہزار 769 صحت یاب ہوچکے ہیں اور 4 ہزار 629 ایکٹو کیس ہیں جبکہ 4 ہزار 491 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 15 ہزار 227 مریض ہیں جن میں سے 1 لاکھ 85 ہزار 877 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں، 23 ہزار 104 ایکٹو کیس ہیں اور پنجاب میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6246 ہے۔صوبہ خیبرپختونخوا میں 85 ہزار 531 مریض ہیں جن میں سے 74 ہزار822 صحت یاب ہوچکے اور 8 ہزار 408 ایکٹو کیسز ہیں جبکہ 2 ہزار 301 افراد جاں جاں بحق ہوئے۔ صوبہ بلوچستان میں 19 ہزار 525 کیسز سامنے آچکے جن میں سے 19 ہزار صحت یاب ہو چکے، 273 ایکٹو کیس ہیں جبکہ 206 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ گلگت بلتستان میں 5 ہزار مریض سامنے آئے جن میں سے 4 ہزار 859 صحت یاب ہوئے جبکہ 103 افراد جان سے گئے اور 48 ایکٹو کیسز ہیں۔ وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں کورونا کے 56 ہزار 450 مریض سامنے آچکے ہیں جن میں سے 47 ہزار 64 مریض صحت یاب ہوچکے۔ 8 ہزار 825 مریض زیر علاج ہیں، 561 افراد جاں بحق ہوچکے۔ آزاد کشمیر میں 12ہزار 484 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 10 ہزار 760 صحت یاب ہوگئے، 1376 ایکٹو کیس ہیں اور 348 افراد جان سے جا چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر