’اسٹرنگز‘ ٹوٹنے کے پیچھے کئی وجوہات ہوں گی: فرحان سعید

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )گلوکار و اداکار فرحان سعید نے معروف بینڈ اسٹرنگز کے ٹوٹنے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بینڈ کے ٹوٹنے سے زیادہ مشکل کام کوئی اور نہیں ہوسکتا، اس کے پیچھے کئی وجوہات ہوں گی۔’جل‘ بینڈ سے علیحدگی اختیار کرنے والے فرحان سعید نے ’اسٹرنگز‘ کے ٹوٹنے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’دنیا میں اس سے زیادہ مشکل کام کوئی اور نہیں ہے لیکن بینڈ کے ٹوٹنے کی کئی وجوہات ہوں گی۔انسٹاگرام اسٹوری میں فرحان سعید نے کہا کہ میں بس ’اسٹرنگز‘ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، آپ نے پاکستانی موسیقی کیلئے جو کیا وہ ناقابلِ فراموش رہے گا۔یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر سرگرم اسٹرنگز کی جانب سے اچانک بینڈ کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا اور فیصل کپاڈیا، بلال مقصود، عدیل علی، حیدر علی، احمد نیانی اور بریڈلے ڈی سوزا پر مشتمل اس بینڈ کا 33 سالہ سفر تمام ہوا۔یہ بینڈ 1980 کی دہائی کے اختتامی سال کے دوران وجود میں آیا اور کالج کے دنوں سے ہی اس نے دھوم مچائی۔



  تازہ ترین   
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر