حلیم عادل شیخ کو رہا کردیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کوسندھ ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے پر رہا کردیا گیا۔حلیم عادل شیخ کو جناح اسپتال سے جیل حکام نے رہا کیا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ حلیم گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے دو مقدمات میں جیل میں تھے۔حلیم عادل شیخ پر جلاؤ گھیراؤ، سرکاری کام میں مداخلت اور پولیس اہلکار کو زخمی کرنے کے مقدمات ہیں۔اُن پر انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا، مقدمات میمن گھوٹھ تھانے میں درج ہوئے۔رہائی کے بعد حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رہائی کے بعد سب سے پہلے اپنے کارکنان سے ملنے جیل جاؤں گا، میرے چار کارکنان جیل میں ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ شکریہ مراد علی شاہ! جنہوں نے مجھے ڈیڑھ ماہ میں سیاسی دہشت گرد بنا کر پیش کیا، ڈیڑھ ماہ میں سندھ حکومت کا سیاسی انتقام ایکسپوز ہوچکا ہے۔اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ ثابت ہوا سندھ میں سیاسی مقدمات بنائے جاتے ہیں۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر