کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں پر ڈنڈا چلایا جائے: وسیم اکرم

لاہور(نیوز ڈیسک) : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیا کے خطرناک ترین فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جو افراد کورونا ایس او پیز پر عمل نہیں کرتے ان پر ڈنڈا چلایا جائے ۔ سابق کپتان وسیم اکرم نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے ویڈیو پیغام میں عوام سے اپیل کی کہ کورونا ایس او پیز پر لازمی عمل کریں۔ میں لمبے عرصے کے بعد لوگوں سے بات کر رہا ہوں، امید ہے کہ پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دُنیا میں لوگوں کی صحت اچھی ہوگی۔وسیم اکرم نے کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں سے کہا کہ آپ نے ڈنڈا کھا کر ہی بات ماننی ہے کیونکہ نارمل بات تو ماننی نہیں ہے۔ پنجاب اور خاص کر میرے شہر لاہور اور اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ لوگوں سے کہا کہ مہربانی کرکے ایس او پیز پر عمل کر لو کیوں اتنے ڈھیٹ ہو گئے ہیں؟ ایس او پیز پر عمل کرانے کا پلان بی بھی موجود ہے۔ پلان بی یہ ہے کہ ڈنڈا ہاتھ میں پکڑ کر ایس اوپی پر عمل نہ کرنے والوں پر چلا دیا جائے۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر خطرناک ہوگئی ہے۔ 24 گھنٹے میں 67 افراد انتقال گئے ۔ 4468 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے بڑھ گئی ۔ این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 67 افراد انتقال کر گئے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر