نلتر فائرنگ واقعے میں‌ اہم پیشرفت، تین گرفتار

اسکردو(نیوز ڈیسک) گلگت بلتستان کے علاقے نلتر میں مسافر گاڑی پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کرلیا۔ گلگت بلتستان کے علاقے نلتر میں پیش آنے والے واقعے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تین اہم ملزمان کو گرفتار کیا۔ذرائع کے مطابق حراست میں لیے جانے والے تینوں ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز گلگت کے علاقے نلتر بالا جانے والی مسافر وین پر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق جبکہ بچوں اور خواتین سمیت7زخمی ہوئےتھے۔واقعے کے بعد گلگت بلتستان کے عمائدین اور علمائے کرام نے واقعےکو فرقہ ورانہ رنگ دینے سے روکنےکامطالبہ کیا، عمائدین نے تمام جماعتوں کو ایک جگہ بیٹھا کر معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کیا۔وزیراعلیٰ جی بی خالدخورشید نے واقعےکا نوٹس لے کر فوری کارروائی کاحکم دیا اور قراقرم ہائی وے پر مسافروں کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔



  تازہ ترین   
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم
علاقائی ممالک کی جانب سے امن کی کوششیں خوش آئند ہیں: ایرانی وزارت خارجہ
صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور عسکری قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی
اسحاق ڈار چار ملکی اجلاس پر تبادلہ خیال کیلئے آج چین جائیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران سے یورینیم نکالنے کیلئے فوجی آپریشن پر غور
ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کا فیصلہ، تمام ملزمان بری
31 واں روز: امریکا اسرائیل کے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملے، نیوی کمانڈر علی رضا شہید
کرپشن الزامات: نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر وضاحت طلب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر