گلوکار شوکت علی خان کومے میں نہیں ، خاندان نے افواہوں کی تردید کر دی

لاہور(نیوز ڈیسک): معروف فوک گلوکار شوکت علی خان کے بیٹے نے والد کے کومے میں جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کی طبعیت ٹھیک ہے اور وہ خطرے سے باہر ہیں۔ تفصیلات کے مظابق معروف فوک گلوکار شوکت علی خان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وہ کومے میں چلے گئے ہیں لیکن اب ان کے بیٹے عمران شوکت نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے فوک گلوکار شوکت علی خان کے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی جھوٹی خبروں پر کان نہ دھریں بلکہ ان کی جلد صحت یابی کی دعا کریں۔ عمران شوکت نے مزید کہا کہ وہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید ، آئی ایس پی آر کے بہت مشکور ہیں جن کی بدولت ان کے والد کا سی ایم ایچ لاہور میں اچھا علاج کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال 13 اکتوبر کو گلوکار شوکت علی کو جگر کے علاج کیلئے گیمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزخیرپور میں داخل کیا گیا تھا۔ ان کا وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر جگر کے انفیکشن کا علاج شروع کیا گیا تھا۔جہاں وہ 10 دن تک زیرِ علاج رہے۔اس کے بعد 26 اکتوبر کو آرمی چیف جنرل جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر شوکت علی کو لاہور کے سی ایم ایچ میں منتقل کیا گیا تھا۔ آرمی چیف اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کی جانب سے ان کے لیےگلدستے بھی بھجوائے گئے تھے۔ تمغہ حسن کارکردگی سے نوازے جانے والے شوکت علی کا تعلق تحصیل ملکوال سے ہے۔ انہوں نے اپنے بھائی عنایت علی خان سے تربیت حاصل کی اور گلوکاری کا باقاعدہ سفر 1960 میں شروع کیا، جو اب بھی جاری ہے۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر