عالمی بینک کے ساتھ ایک ارب 30 کروڑ ڈالرز کے قرض کے معاہدے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی بینک کے ساتھ ایک ارب 30 کروڑ ڈالرز کے 7 منصوبوں کے لیے معاہدہ طے پاگیا، وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ ہماری معاشی پالیسی درست سمت جارہی ہے۔وزارت اقتصادی امور نے عالمی بینک کے ساتھ معاہدےکا اعلامیہ جاری کردیا، اعلامیہ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار نے شرکت کی۔اعلامیہ کے مطابق منصوبوں کی تکمیل کے لیے عالمی بینک کی 128 ملین ڈالر کی گرانٹ بھی شامل ہے، منصوبوں میں سماجی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی، زراعت اور خوراک کے منصوبے شامل ہیں۔اعلامیے کے مطابق منصوبوں میں گورننس اور انسانی وسائل کے ترقیاتی پروگرام شامل ہیں، عالمی بینک کی جانب سے تعاون موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا اظہار ہے۔وفاقی وزیر خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے وفاقی حکومت صوبوں کو معاونت جاری رکھے گی۔عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ عالمی بینک پاکستان میں معاشی استحکام و ترقی کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر