کورونا نے تباہی مچادی،67 افراد جاں بحق،4468 نئے کیس رپورٹ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک): پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر نے خطرناک ہوگئی ہے۔ 24 گھنٹے میں 67 افراد انتقال گئے ۔ 4468 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے بڑھ گئی ۔ این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 67 افراد انتقال کر گئے۔ کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14ہزار158 ہوگئی۔24 گھنٹے کےدوران 4468 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ کیسز کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 49 ہزار 824 ہوگئی۔2137 افراد صحت یاب ہوئے۔ اب تک صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 93 ہزار282 ہوگئی ہے۔ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 42 ہزار 384 تک پہنچ گئی ہےجن میں 2 ہزار 8 سو 42 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ تشویشناک مریضوں میں سے 84 گزشتہ روز ہسپتالوں میں داخل ہوئے۔پاکستان میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے کیس صوبہ سندھ میں ہیں جہاں 2 لاکھ 64 ہزار 355 مریض ہیں جن میں سے 2 لاکھ 55 ہزار 511 صحت یاب ہوچکے ہیں اور 4 ہزار 357 ایکٹو کیس ہیں جبکہ 4 ہزار 487 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ 10 ہزار 95 مریض ہیں جن میں سے 1 لاکھ 82 ہزار 596 افراد صحت یاب ہوچکےہیں، 21 ہزار 309 ایکٹو کیس ہیں اور پنجاب میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6,190 ہے۔صوبہ خیبرپختونخوا میں 83 ہزار 630 مریض ہیں جن میں سے 74 ہزار صحت یاب ہوچکے اور 7 ہزار 316ایکٹو کیسز ہیں جبکہ 2 ہزار 274 افراد جاں جاں بحق ہوئے۔ صوبہ بلوچستان میں 19 ہزار 453 کیسز سامنے آچکے جن میں سے 19 ہزار صحت یاب ہو چکے، 225 ایکٹو کیس ہیں جبکہ 205 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ گلگت بلتستان میں 5 ہزار مریض سامنے آئے جن میں سے 4 ہزار 858 صحت یاب ہوئے جبکہ 103 افراد جان سے گئے اور صرف 29 ایکٹو کیسز ہیں۔ وفاقی دار الحکومت میں کورونا کے 55 ہزار 56 مریض سامنے آچکے ہیں جن میں سے 46 ہزار 623 مریض صحت یاب ہوچکے۔ 7 ہزار 876 مریض زیر علاج ہیں، 557 افراد جاں بحق ہوچکے۔ آزاد کشمیر میں 12ہزار 245 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 10 ہزار 631صحت یاب ہوگئے، 1272 ایکٹو کیس ہیں اور 342 افراد جان سے جا چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر