چین نے سانس کے ذریعے استعمال ہونے والی کین سائنو نوول کرونا وائرس ویکسین کے طبی ٹرائلز کی منظوری دے دی

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ڈرگ اتھارٹی نے ملکی کمپنی کین سائنو بائیولوجیکس کے اشتراک سے تیار کردہ سانس کے ذ ریعے استعمال ہو نے والی نوول کرونا وائرس ویکسین کے طبی تجربات کی منظوری دے دی ہے ۔
ایجنسی فرانس پریس (اے ایف پی) نے رپورٹ کیا ہے کہ فارماسیوٹیکل فرم کی جانب سے ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج میں کئے گئے اندراج میں کہا گیا ہے کہ قومی انتظامیہ برائے طبی مصنوعات (این ایم پی اے) نے پیر کے روز کین سائنو اور بیجنگ انسٹی ٹیوٹ برائے بائیو ٹیکنالوجی کے اشتراک سے تیار کردہ ویکسین کے طبی ٹرائل کے قابل استعمال ہونے کی منظوری دے دی ہے ۔فرم کا کہنا ہے کہ سانس کے ذریعے استعمال ہونے والی ویکسین کی حفاظت اور افادیت تاحال تصدیق کی منتظر ہے۔قومی انتظامیہ برائے طبی مصنوعات نے گزشتہ ماہ کین سائنو کی تیار کردہ نوول کرونا وائرس کے نئے اتصال سے تشکیل پا نے والی ایک ویکسین کی مشروط منظوری دی تھی ، جو نوول کرونا وائرس کے لئے پہلی منظور شدہ اڈینووائرل ویکٹر ویکسین بن گئی تھی۔قومی صحت کمیشن نے جمعرات کو بتایا کہ چین میں بدھ تک 8کروڑ 58لاکھ 50ہزارسے زیادہ نوول کرونا وائرس ویکسین کی خوراکیں لگائی گئیں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر