اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کے معروف گلوکار عمیر جسوال نے اپنی اہلیہ، معروف اداکارہ ثنا جاوید کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے اُن سے محبت کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ روز خوبرو اداکارہ ثنا جاوید نے اپنی 28ویں سالگرہ منائی، ثناء جاوید اور اُن کے شوہر عمیر جسوال کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اس خوشی کے موقع پر مداحوں کے ہمراہ بھی تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔ثناء جاوید نے اپنی قریبی دوستوں کے ہمراہ تصویریں اپلوڈ کی ہیں جبکہ عمیر جسوال نے بھی ثناء کی سالگرہ مناتے ہوئے ایک خوبصورت تصویر اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔عمیر جسوال کی جانب سے ثناء کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں محبت بھرا کیپشن بھی لکھا گیا ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ ’سالگرہ مبارک ہو، میں تم سے بہت محبت کرتا ہوں، تم نے میری زندگی خوشیوں سے بھر دی ہے، آنے والے سال کے لیے نیک تمنائیں۔‘انہوں نے ثناء جاوید کو دعائیں دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ’تا حیات خوش رہو، تم میرے دل میں ہمیشہ ایسے ہی رہو گی جیسے پہلے دن سے ہو،‘ عمیر جسوال کی اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ثناء جاوید کی جانب سے اُن سے محبت کا اظہار کیا گیا ہے۔دوسری جانب ثناء جاوید نے بھی کیک کاٹتے ہوئے اپنی ایک پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں و فالوورز کی جانب سے موصول ہونے والے محبت بھرے پیغامات کا شکریہ ادا کیا ہے۔ثناء جاوید کی پوسٹ پر جہاں مداحوں کی جانب سے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد اور دعائیں دی رہی ہیں وہیں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات کی جانب سے بھی مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔
عمیر جسوال نے ثناء جاوید کی سالگرہ کیسے منائی؟



