لاہور: (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ یوسف گیلانی کی اپوزیشن لیڈر کیلئےدرخواست سے پی ڈی ایم کو دھچکا لگا، اپوزیشن اتحاد کےساتھ بےوفائی کرنیوالا بڑی قیمت اداکرےگا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم جماعتوں نےاعظم نذیر تارڑ کی حمایت کا اعلان کیا، پیپلزپارٹی کیلئے سینیٹ کے اپوزیشن لیڈرکا عہدہ ناگزیر تھا تو نوازشریف کوبتاتے، اپوزیشن لیڈر کا معاملہ پی ڈی ایم اجلاس میں رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیب قومی اداروں کیخلاف بیان پر ایکشن لےسکتاہے،نیب ایس او پیز کی خلاف ورزی پروزیراعظم کونوٹس جاری کرے۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف بننے کیلئے درخواست آج ہی جمع کروائی ہے۔ ان کے قائد حزب اختلاف بننے کے لئے درخواست پر 30 سینیٹرز نے تحریری حمایت کے لئے دستخط کیے ہیں۔
یوسف گیلانی کی اپوزیشن لیڈر کیلئےدرخواست سے پی ڈی ایم کو دھچکا لگا: احسن اقبال



