خیبر پختونخوا: محکمہ ایکسائز کا مسائل کے خاتمے کیلئے ای پیمنٹ سسٹم رائج کرنے کا فیصلہ

پشاور: (نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور دیگر معاملات سے متعلق مسائل حل نہ ہوسکے، محکمہ ایکسائز نے مسائل کے خاتمے کے لیے ای پیمنٹ کا طریقہ کار رائج کرنے کا فیصلہ کر لیا، اب گھر بیٹھے دیگر صوبوں میں رجسٹرڈ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکسز جمع ہوسکیں گے، شہری کہتے ہیں حکومت فیصلوں پرعملدرآمد یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات اٹھائے۔خیبر پختونخوا میں گاڑیوں اور دیگر ٹرانسپورٹ سے متعلق درپیش مسائل اب ایک کلک پر حل ہونگے، صوبائی محکمہ ایکسائز نے ای پیمنٹ کا طریقہ کار رائج کرنے کا فیصلہ کرلیا، گاڑیوں کے مسائل اب گھر کی دہیلز پر حل ہونگے۔پشاور سمیت صوبے کے دیگراضلاع میں چلنے والی گاڑیوں میں جہاں زیادہ تر تو اپنے ہی صوبہ میں رجسٹرڈ ہیں لیکن دیگر صوبوں سے رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد بھی کچھ کم نہیں، لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں رجسٹرڈ گاڑیوں کے ٹیکس کی ادائیگی کے مسائل حل نہ ہونے پر جہاں شہری پریشان ہیں وہیں حکومتی فیصلے کو خوش آئند بھی قرار دیا۔صوبائی محکمہ ایکسائز نے بھی عرصہ سے درپیش مسائل کے خاتمے کےلیے اقدامات شروع کر دیئے ہیں، مسائل کے خاتمے کے لیے رواں سال ای پیمنٹ کا نظام رائج کر دیا جائیگا، معاون خصوصی برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن غزن جمال کہتے ہیں اس اقدام سے گھر بیٹھے ہی ٹیکسز کی ادائیگی ممکن ہو گی۔حکام کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے محکمے میں مزید اصلاحات سمیت دیگر اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔



  تازہ ترین   
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی زمینی و فضائی کارروائی، 37 دہشت گرد ہلاک
علیمہ کے بعد نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی 30 روز کیلئے نظر بند
محسن نقوی تہران پہنچ گئے، ایرانی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں متوقع
کوہاٹ: پولیس لائن مسجد دھماکے کے مزید 2 زخمی ہسپتال میں دم توڑ گئے
روسی اسٹیٹ ڈوما کے الیکشن: صدر پوتن کی حامی جماعت یونائیٹڈ رشیا کو واضح برتری
اسلام آباد سومنات نہ جنید اکبر ہی محمود غزنوی، وفاق اپنا دفاع کرے گا: خواجہ آصف
ملک بھر کے منتخب 115 اضلاع میں آج سے قومی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز
اسلام آباد بند کرنے کی کوشش ہوئی تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، محسن نقوی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر