بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے نواسی اور نانا کی پیار بھری تصویر شیئر کردی۔اپنے والد اجے کمار کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے ماضی کی کئی تصاویر شیئر کیں ساتھ ہی انہوں نے اپنی بیٹی اور نانا کی تصویر بھی شیئر کی۔انوشکا شرما کی جانب سے شیئر کی گئیں تصاویر کو انکے اکاؤنٹ پر اداکارہ کترینہ کیف سمیت دیگر مداحوں نے خوب پسند کیا۔
انوشکا شرما نے والد اور بیٹی کی پیار بھری تصویر شیئر کردی



